ہانگ کانگ کے امور ہمارا اندرونی معاملہ،یورپی یونین مداخلت بند کرے: چین

بیجنگ (اے پی پی) چین نے یورپی یونین سے ہانگ کانگ کے معاملات میں مداخلت بند کرنے کی اپیل کی ہے۔ چینی ریڈیو کے مطابق ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کے تحفظ کے لئے قانون سازی کے سلسلے میں یورپی یونین کے اقدامات کے حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بن نے پریس کانفرنس میں یورپی یونین پر زور دیا کہ وہ ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کے تحفظ کے حوالے سے چین کے موقف اور اقدامات کا احترام کرے اور ہانگ کانگ کے امور اور چین کے اندرونی امور میں کسی بھی طرح کی مداخلت کا سلسلہ بند کرے۔ وانگ ون بن نے کہا کہ ہانگ کانگ چین کا خصوصی انتظامی علاقہ ہے اور ہانگ کانگ کے امور چین کے اندرونی امور ہیں، کسی بھی بیرونی ملک یا تنظیم کو ان میں مداخلت کرنے کا حق نہیں ۔انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کے متعلقہ اقدامات سے بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہوئی ہے اور چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن