یوٹیلٹی سٹورز کرپشن کا گڑھ، انکوائری پر استعفیٰ کیلئے دباؤ ہے: چیئرمین

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن ذوالقرنین خان نے دعویٰ کیا ہے کہ مجھ پر استعفیٰ دینے کا دباؤ ہے۔ ایک حکومتی شخصیت نے مجھے استعفیٰ دینے کا کہا ہے میں بطور چیئرمین یوٹیلٹی سٹورز استعفیٰ نہیں دوں گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں ذوالقرنین خان نے الزام لگایا کہ یوٹیلٹی سٹورز کارپوزیشن کرپشن کا گڑھ ہے۔ یوٹیلٹی سٹورز پر کروڑوں کی چوریاں ہوئی ہیں۔ مہنگے داموں خریداری کی جاتی ہے۔ میں نے یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاء چوری اور مہنگے داموں خریداری کی انکوائری کرائی۔ انکوائری کرائی تو سب مخالف ہو گئے میں اپنے ماتھے پر کرپشن کا کلنک لیکر نہیں جاؤں گا۔ میں سعودی عرب سے یہاں آیا، کیا دو سال ضائع کئے؟۔ میں گیا تو پھر یوٹیلٹی سٹورز کا پورا بورڈ بھی جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...