ملتان (نیوز رپورٹر) معروف مذہبی سکالر مفتی عبدالقوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج نماز فجر کے بعد 13 ذوالحج تک بعد نماز عصر تک تکبیر تشریق کا باآواز بلند پڑھنا واجب ہے ہر وہ شخص جو باجماعت نماز ادا کرتا ہے اسے چاہئے کہ وہ ہر فرض نماز کے بعد 13 ذوالحج تک عصر کی نماز کے بعد تک باآواز بلند تکبیر تشریق پڑھے جبکہ خواتین گھروں میں ہرفرض نماز کے بعد اس تکبیر کو پڑھیں۔ ایک بار تکبیر تشریق کا پڑھنا واجب ‘ دو مرتبہ پڑھنا سنت جبکہ 3 مرتبہ پڑھنا مستحب ہے۔
9 سے 13 ذوالحج بعد نمازفرض تکبیر تشریق باآوازپڑھنا واجب ہے: مفتی عبدالقوی
Jul 31, 2020