لاہور (کامرس رپورٹر) کرنسی مارکیٹ میں گزشتہ روز روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید 20 پیسے مہنگا ہو گیا۔ سٹیٹ بنک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 20 پیسے کے اضافے سے 166 روپے 98 پیسے رہی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 35 پیسے کے اضافے سے 167 روپے ہو گئی۔ برطانوی پاؤنڈ ایک روپے مہنگا ہوکر 217 روپے کا ہو گیا جبکہ یورو کی قیمت فروخت 195 روپے برقرار رہی۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 35 پیسے اضافہ سے 167 روپے کا ہو گیا
Jul 31, 2020