سی پیک سے پاکستان سمیت پورے خطہ کو فائدہ ہو گا: چینی سفیر

Jul 31, 2020

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان میں چینی سفیر نے اپنے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ چین کو اولین حریف کہتا ہے۔ اس کے ہر منصوبے کی راہ میں رکاوٹیں ڈالتا ہے۔ سی پیک سے صرف پاکستان نہیں بلکہ پورے خطے کو فائدہ ہو گا۔ چین کی وجہ سے امریکہ سی پیک کیخلاف پراپیگنڈہ کر رہا ہے۔ خطے کے دیگر ممالک بھی سی پیک میں شامل ہو کر اس کے ثمرات سے مستفید ہوں۔

مزیدخبریں