کسی عازمِ حج میں کرونا کی تصدیق نہیں ہوئی، سعودی وزارتِ صحت

Jul 31, 2020

مکہ المکرمہ(صباح نیوز)سعودی عرب کی وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ کسی بھی عازمِ حج میں کورونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی ، مناسکِ حج کے دوران کورونا وائرس سے بچاو کے لیے خصوصی حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔اس موقع پر ایک بیان میں سعودی وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران کوئی بھی حاجی کورونا سے متاثر نہیں پایا گیا۔ مکہ مکرمہ کے گورنر کا اس حوالے سے ایک بیان میں کہنا ہے کہ اس سال محدود حج کے باوجود مختلف محکموں کے 40 ہزار اہلکار عازمین کی خدمت پر مامور ہیں۔انہوں نے کہا کہ حج و عمرہ زائرین کے لیے خصوصی ایئر پورٹ بنانے کا منصوبہ زیرِ غور ہے، یہ خصوصی ایئر پورٹ مکہ مکرمہ کے الفیصلیہ محلے میں قائم کیا جائے گا۔گورنر مکہ مکرمہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ نیا قائم کیا جانے والا خصوصی ایئر پورٹ میدانِ عرفات سے قریب ہو گا۔

مزیدخبریں