ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح 0.31 فیصد بڑھ گئی: ادارہ شماریات

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح 0.31فیصد بڑھ گئی۔ گزشتہ ہفتے17اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ایک ہفتے میں آٹے کا 20کلو کا تھیلا اوسطاً 10روپے مہنگا ہو گیا ‘ ٹماٹر فی کلو 14روپے، آلو‘ پیاز ‘ دودھ‘ دہی‘ چھوٹا گوشت‘ چاول‘ انڈے‘ دال ماش مہنگے ہوئے۔ ایک ہفتے میں 8اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ برائلر مرغی 15روپے فی کلو، لہسن 9، دال مونگ 3روپے، دال چنا ‘ دال مسور2,2روپے ستی ہوئی ہیں۔ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر‘ کیلے فی درجن سستے ہوئے۔ حالیہ ہفتے 26 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ایک ہفتے میں چینی چار روپے آٹھ پیسے مہنگی ہوئی،اسلام آبادپشاور میں سو،کوئٹہ پنڈی 95، سکھر، حیدر آباد، گوجرنوالہ، سیالکوٹ92، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا90 اور کراچی میں95روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...