پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف دائر درخواست خارج کر دی۔ چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس لال جان خٹک نے عمران خان کے خلاف سابق ایم پی ایز کی دائر درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے حکم دیا کہ متعلقہ فورم میں ہرجانے کی درخواست دی جائے۔ درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ الزامات سے سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔ سینٹ الیکشن میں ووٹ بیچنے کا الزام لگایا لیکن ثبوت نہیں دیا گیا۔
پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعظم کیخلاف درخواست خارج کر دی
Jul 31, 2020