عالمی برداری بھارت کو اسلحہ ذخیرہ کرنے سے روکے، جارحیت سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں: پاکستان

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ بھارت بحر ہند کو جوہری ہتھیاروں سے لیس کر رہا ہے۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئیمقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی قبضے کو آج 360دن ہو گئے ہیں۔ بھارت نے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ جاری رکھی ہوئی ہے، پاکستان مقبوضہ کشمیر میں نماز عید کی پابندی کی مذمت کرتا ہے، اقوام متحدہ بھارتی اقدام کا نوٹس لے یہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ بھارت جنوبی ایشیا میں ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل ہے اور بھارت دنیا میں ہتھیاروں کا سب سے بڑا امپورٹر بن گیا ہے لیکن پاکستان ہر قسم کی جارحیت سے نمٹنے کے لیے ہر وقت تیار ہے۔ بھارت کی جانب سے رافیل طیاروں کی خریداری کی خبریں دیکھی ہیں، رافیل طیارے جدید سسٹم سے لیس ہیں۔ ہمارے فرانس سمیت دیگر ممالک سے دوطرفہ تعلقات ہیں، رافیل طیاروں کی بھارت کو فروخت کا معاملہ تاحال فرانس سے نہیں اٹھایا۔ بی جے پی کی ہندوتوا ایجنڈے کی حکومت خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے، بھارتی حکومت کے اقدامات اقلیتوں کے لیے بھی خطرناک ہیں۔ کلبھوشن کو تیسری قونصلر رسائی پر بھارت کا تاحال جواب نہیں آیا۔ عالمی عدالت کے فیصلے کی روشنی میں پاکستان آرڈیننس لایا۔ افغانستان امن عمل کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی پاکستان آمد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے زلمے خلیل زاد کی آمد کے حوالے سے ابھی مصدقہ تاریخ کا علم نہیں ہے۔ پاکستان افغان طالبان کے سیز فائر اعلان کا خیرمقدم کرتا ہے، دوحہ میں طالبان کے ساتھ مذاکرات ہو رہے ہیں، قیدیوں کے تبادلے سمیت دونوں اطراف کو اپنے وعدوں کی پاسداری کرنی چاہیے۔ پاکستان نے بھارت کی جانب سے مزید اسلحہ خریدنے کی پالیسی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی طاقتوں کو بھارت کی اسلحہ پالیسی کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیئے، بھارت ہتھیاروں کا دنیا میں سب سے بڑا درآمد کنندہ بن گیا جس سے خطے میں اسلحے کی نئی دوڑ شروع ہو سکتی ہے۔ عالمی برادری بھارت کو اسلحہ ذخیرہ کرنے سے روکے۔ عائشہ فاروقی نے بحیرہ ہند کو جوہری ہتھیاروں سے لیس کرنے کی بھارتی پالیسی کی مذمت کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا کہ بھارت جنوبی ایشیا میں ہتھیاروں کی دوڑ شروع کرنے کا ذمہ دار ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...