ممتاز روحانی پیشوا سجادہ نشین گولڑہ شریف پیر سید عبدالحق شاہ گیلانی خالق حقیقی سے جا ملے

اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی )پاکستان کے ممتاز روحانی پیشوا سجادہ نشین گولڑہ شریف پیر سید عبدالحق شاہ گیلانی (المعروف چھوٹے لالہ جی ) طویل علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جاملے آپ حضرت پیر سید مہر علی شاہ رحمتہ اللہ علیہ کے پوتے اورحضرت پیر سید غلام محی الدین گیلانی (المعروف بابوجی ) کے صاحبزادے تھے آپ کی عمر94برس تھی آپ کی نمازجنازہ دربارعالیہ گولڑہ شریف میں ا?پ کی وصیت کے مطابق بڑے صاحبزادیپیرسید معین الحق گیلانی سجادہ نشین گولڑہ شریف نے پڑھائی سجادہ نشین گولڑہ شریف پیر سید عبدالحق شاہ گیلانی (المعروف چھوٹے لالہ جی ) کوجب نماز جنازہ کے بعد دربار شریف میں اپنے بزرگوں کے پہلو میں لحدمیں اتارا جانے لگا تو مریدین وعقیدت مندوں کے ضبط کے تمام بندھن ٹوٹ گئے اوروہ دھاڑیں مار کر روتے رہے کلمہ شریف ، درودشریف کے ورد میں آہوں سسکیوں کے ساتھ چھوٹے لالہ جی کولحدمیں اتار دیاگیا نماز جنازہ میں سینیٹ میں قائد حزب اختلاف راجہ محمد ظفر الحق ، سابق ڈپٹی سپیکر حاجی نواز کھوکھر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی, سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی, دربار عید گاہ شریف کے سجادہ نشین پیر نقیب الرحمن, سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر افضل کھوکھر۔ سابق ممبر قومی اسمبلی زمرد خان ,انجم عقیل خان ,ضیاء اللہ شاہ اور حسین الدین شاہ ، چوہدری محمد ریاض آف گوجرخان ، میاں انجم حفیظ قریشی ،راجہ اویس خالد سابق ایم پی اے سوہاوہ سابق رکن قومی اسمبلی راجہ اسد ، چوہدری توقیر اسلم آف کلر سیداں کے علاوہ ملک بھر بشمول آزادکشمیر سے بڑی تعداد میں علماومشایخ عظام سمیت ہزاروں مریدین اور عقیدت مندوں نے شرکت کی۔نماز جنازہ میں جماعت اہل سنت پنجاب کے صوبا ناظم اعلی پیر عبید احمد ستی کی قیادت میں قافلہ نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کیلئے ملک بھر سے صبح سے ہی علما ومشائخ عظام اور مریدین وعقیدت مند پہنچنا شروع ہوگئے تھے گولڑہ شریف کی فضاسوگوار تھی اور مقامی تجارتی مراکز بھی دن بھر سوگ میں بند رہے نماز جنازہ سے قبل علما ومشائخ عظام نے ممتاز روحانی پیشوا سجادہ نشین گولڑہ شریف پیر سید عبدالحق شاہ گیلانی (المعروف چھوٹے لالہ جی ) کی دینی وروحانی ،علمیاورملی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ اپ کی عظیم خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی نما زجنازہ کے موقع پرہر آنکھ اشکبار تھی آپ کی قبر پر پھولوں کی چادریں چڑھانے سمیت پتیاں نچھاور کی گئیں۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے سجادہ نشین درگاہ عالیہ گولڑہ شریف پیرشاہ عبدالحق گیلانی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...