اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے نوٹیفیکیشنز اور آفس آرڈر کے تحت فہد فیضان خان اسسٹنٹ کمشنر آئی آر، لارج ٹیکس پیئر یونٹ اسلام آباد سمیت پاکستان کسٹمز گریڈ 16 کے 24 افسران اور 17 سٹاف ملازمین کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تین ماہ کے لئے معطل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ان معطل ہونے والے افسران و سٹاف کا تعلق ماڈل کسٹمز کولیکٹوریٹ کوئٹہ، پشاور، حیدر آباد، گوادر کراچی اور ڈائیریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ پشاور سے ہے۔
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ،ایف بی آر نے متعدد افسران وملازمین کو تین ماہ کیلئے معطل کر دیا
Jul 31, 2020