لاہور (پ ر) سجادہ نشین حضرت میراں حسین زنجانی و حضرت یعقوب حسین شاہ زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان سید ادریس شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ سنت ابراہیمی عالی شان قربانی کی یاد اور اﷲ تعالیٰ کی رضا کے سامنے جھک جانے کا نام ہے۔ عیدالاضحیٰ پیغام دیتی ہے کہ مسلمان اپنی عزیز ترین متاع کو اﷲ تبارک و تعالیٰ کی راہ میں قربان کرنے کیلئے ہروقت تیار رہے۔ اس موقع پر معاشرے کے کمزور طبقوں کو خوشی میں شریک کرنا افضل عمل ہے۔
سنت ابراہیمیؑ اﷲ کی رضا کے سامنے سر جھکانے کا نام ہے: ادریس شاہ زنجانی
Jul 31, 2020