رحیم یارخان (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی ضلعی صدر کی وفد کے ہمراہ (ن) لیگ کے نومنتخب سینئر نائب صدر چوہدری محمودالحسن چیمہ سے انکی رہائش گاہ پرملاقات، ضلعی سینئرنائب صدر بننے پر مبارکباد دی اورضلع کی موجودہ سیاسی صورت حال تفصیل سے تبادلہ خیال ہوا،نومنتخب ضلعی سینئرنائب صدرچوہدری محمودالحسن چیمہ نے کہاکہ پارٹی قیادت نے ان پر جو بھاری ذمہ داری عائد کی ہے وہ اس پر پورا اترنے کی بھرپورکوشش کریں گے، سب کو ساتھ لیکرچلیں گے۔ کرپشن اور پی ٹی آئی ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان کے طرز عمل سے لگتا ہے کہ وہ ملک کے وزیراعظم نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عیدالاضحیٰ کے بعد ضلع بھر کے دورے کریں گے اورورکرز سے ملاقاتیں کریں گے ۔
عمران خان کا طرزعمل وزیراعظم والانہیں: محمودالحسن چیمہ
Jul 31, 2020