ناجائز مراعات، بے ضابطگیاں، چیئرمین یوٹیلٹی سٹورز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد (این این آئی) یوٹیلیٹی سٹورز کے چیئرمین ذوالقرنین خان کے خلاف وزیراعظم کے نام کاغلط استعمال کر کے قواعد کے منافی مراعات لینے پر کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایس ای سی پی رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یوٹیلٹی سٹورز کے اندر دفتر بنایا اور روزانہ کی بنیاد پر دفتری معاملات میں غیر قانونی مداخلت کی۔ ذرائع کے مطابق گاڑی کو غیر قانونی طور پر اپنے تصرف میں رکھا، کمپیوٹر مشینوں (پوائنٹ آف سیل) کی خریداری کے لئے اپنی کمپنی کو غیر قانونی طور پر ٹینڈر میں شامل کیا، بورڈ آف ڈائریکٹرز میں اپنے رشتے دار کی غیر قانونی تعیناتی بھی کروائی اور مختلف غیر قانونی کاموں کے لئے وزیراعظم کا نام استعمال کیا۔ ذولقرنین نے بے بنیاد الزامات پر مبنی ایک پریس ریلیزبھی میڈیا کو ایشو کی، جو کہ اپنے خلاف قانونی کارروائی سے بچنے کیلئے ایک من گھڑت کہانی اور لاحاصل کوشش ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...