عیدالاضحی: راولپنڈی سے کراچی کیلئے ایک اور سپیشل ٹرین چلانے کا فیصلہ

Jul 31, 2020

لاہور(سٹاف رپورٹر) ریلوے انتظامیہ نے عیدالاضحیٰ کے اضافی رش کے پیش نظر پہلے سے چلائی جانے والی چار عید سپیشل ٹرینوں کے علاوہ مزید ایک اور پانچویں عید سپیشل ٹرین راولپنڈی سے کراچی کے درمیان چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ سپیشل ٹرین 5 اگست 2020ء کو شام 5 بجے راولپنڈی سے روانہ ہو گی۔

مزیدخبریں