مادر ملت فاطمہ جناحؒ کی ولادت، نظریہ پاکستان ٹرسٹ کی خصوصی آن لائن تقریب آج ہو گی

لاہور (نیوز رپورٹر) تحریک پاکستان کی ممتاز رہنما، قائداعظمؒ کی ہمشیرہ مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کا 128واں یومِ ولادت آج جمعہ31جولائی کو منایا جارہا ہے۔ اِس موقع پر نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایک خصوصی آن لائن تقریب منعقد ہو رہی ہے۔ تقریب کے دوران مقررین محترمہ فاطمہ جناحؒ کی حیات و خدمات کو اُجاگر کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کریں گے۔ اس تقریب کی کارروائی نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے فیس بک پیج (https://www.facebook.com/nazariaipakistantrust/) اور یو ٹیوب چینل (https://www.youtube.com/nazariapakistantrust) پر دکھائی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن