اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعظم عمران خان نے ڈاکٹر جہانزیب خان کو مزید تین سال کیلئے ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمشن تعینات کر دیا۔ اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق ڈاکٹر جہانزیب خان کی تعیناتی کا اطلاق دو اگست سے ہو گا۔