اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن اسلام آباد نے ہائر سکینڈری سکول سرٹیفکیٹ سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان ’’پروموشن پالیسی‘‘ کے تحت کر دیا ہے کیونکہ کرونا کی وجہ سے امتحان منعقد نہیں ہوا تھا۔ اس امتحان میں 59ہزار 512امیدوار موجود تھے جن میں سے 57ہزار 512نے کامیابی حاصل کی،نتائج95.97فی صد رہے ،نجی طور پر امتحان میں شامل طلبی کی تعداد 11ہزار970تھی جن میں سے 9ہزار520کامیاب ہوئے ،ہیومن ٹیرین گورپ میں زینب افضل نے ایک ہزار نمبر لے کر پہلی پوزیشن لی ،حلیمہ گل 995نمبرلے کر دوسری اور محمد حسن نے 983نمبر لے کر تیسری پوزیشن لی ،وہ 17میل مدرسہ کے طالب علم ہیں ،پری میدیکل میں سائرہ اظہر نے 1088،انیشا رشید نے1085اور ماہ نور فاطمہ نے1081نمبر کے کر مالترتیب پہلی ،دوسری اور تیسری پوزیشن لی ،پر ی انجنئرنگ میں منہل ندیم نے 1075، عائزہ عامر1073نمبر کے کر بالترتینب پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ تیسر پوزین پر دو طالب علم رہے جن میں محمد احمد محسن اور رکھمین گل نے 1071نمبر لئے ،سائنس گروپ میں حرا نے1065نمبر لے کر پہلی پوزیشن لی ،جبکہ اتنے ہی نمبر لے کر ثمن عاصم بھہ پہلے نمبر پر رہیں ،دوسری پوزیشن شفا عمران اور تیسی پوزیشن نمرا مشتاق نے لی ۔کامرس گورپ میں خالد997نمبر لے کر پہلے نمبر پر رہے،دوسی پوزیشن سید علی اور تیسی پوزیشن ماہ نور قیصر نے لی ،مجموعی طور پر طالبات نے امتحان میں میدان مار لیا۔