بعض عناصر فرقہ وارانہ آگ بھڑکانے کی کوشش کررہے ہیں:ابوالخیر محمد زبیر

لاہور(خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے ملک میں فرقہ وارانہ کشیدگی پرانتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض عناصر ملک میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کی سازش کررہے ہیںاور حکمراں غفلت کی نیندسو رہے ہیں۔ ایک ایسے وقت میں جبکہ ہماری سرحدوں پر آئے روز حملے ہورہے ہوں اور ہندوستان اپنے ایجنٹوں کے ذریعہ ملک میں فسادات کرانے کی سازشیں کررہا ہو،ہمارے حکمراں ان سازشوں کا سدباب کرنے کی بجائے کلبھوشن جیسے ہندوستان کے ایجنٹوں کورہا کرنے کی تدابیر کررہے ہوں تو پھر ملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔

ای پیپر دی نیشن