لاہور(کلچرل رپورٹر)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد کا کہنا ہے کہ کاش ملک میں تحریک انصاف کا نہیں بلکہ انصاف کا راج ہوتا،2ایڈوائزرز کے استعفے بڑی بات نہیں، آئین کے آرٹیکل 92 کے تحت وزیر اعظم کی سفارش پر صرف رکن اسمبلی ہی وفاقی وزیر کے عہدے پر مقرر کیا جا سکتا ہے، غیر منتخب افراد کو کابینہ میں شامل کر نے سے ظاہر ہوتا ہے کہ وزیر اعظم اپنے فرائض انجام دینے کے اہل نہیں ہیں۔ ان باتوں کا اظہار انھوں نے پارٹی ورکرز سے گفتگو میں کیا اس موقع پر ان کا مزیدکہنا تھا کہ آفتاب اکبر کا چیئرمین پیف پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن منتخب ہونا پاکستان تحریک انصاف کے انصاف ویژن کی خلاف ورزی ہے۔