اسلام آباد(اے پی پی) ملک میں بسوں اورٹرکوں کی پیداواراورفروخت میں جون کے مہینہ میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ آل پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جون 2020ء میں ملک میں 283 یونٹس بسوں اورٹرکوں کی پیداواراور287 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی، یہ شرح گزشتہ سال جون کے مقابلے میں 43.55 فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال جون میں ملک میں 346 یونٹس بسوں اورٹرکوں کی پیداوار اور412 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔