گوادر پورٹ آپریشنز میں معاشی سرگرمیاں جاری ہیں .چیئرمین سی پیک اتھارٹی

چیئرمین سی پیک اتھارٹی اور اطلاعات ونشریات کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ گوادر پورٹ آپریشنز میں معاشی سرگرمیاں جاری ہیں۔آج ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ سترہ ہزار ٹن ڈی اے پی لیکر بحری جہاز بندرگاہ پرپہنچ گیا ہے اوران میں ساٹھ فیصد اشیاء کو پانچ سو پچاس ٹرکوں پرسرحد کے ذریعے افغانستان بھیجا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ پہلی بار غیرملکی بندرگاہوں کی بجائے سامان مقامی سطح پر بیگز میں منتقل کیاگیا ہے.انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت مقامی سطح پر روزگار کی فراہمی اور ٹرانسپورٹ کے کاروبار کی ترقی یقینی بنائی جارہی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن