لاہور (کامرس رپورٹر) ہنڈا اٹلس کارز پاکستان نے سال 2021 کی سب سے زیادہ متوقع کار ، آل نیوہنڈا سٹی کا افتتاح کیا۔ رائل پام لاہور میں ایک شاندار تقریب میں آل نیوہنڈا سٹی کاافتتاح کیا گیا۔ افتتاح کے موقع پر HACPL کی انتظامیہ ، چیئرمین عامر ایچ شیرازی ، صدر اور سی ای او ہیرونوبو یوشیمورا ، ڈائریکٹر اور سینئر مشیر، ثاقب ایچ شیرازی اور ایچ ای سی پی ایل کی سینئر مینجمنٹ کے ہمراہ ڈیلرز اور کارپوریٹس نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہیرونوبو یوشیمورا ، صدر اور سی ای او ہنڈا اٹلس کارز پاکستان نے سال کی سب سے زیادہ جدید کار متعارف کرائی اور آٹوموبائل انڈسٹری میں دہائیوں سے ہنڈا کی جدت کی میراث کو بھی اجاگر کیا۔عامر نذیر ، جنرل منیجر سیلز اینڈ مارکیٹنگ نے کار کا جائزہ پیش کیا اور آل نیوہنڈا سٹی کی خصوصیات پر روشنی ڈالی کہ آل نیوہنڈا سٹی پانچ اقسام میں آئی ہے ، 1.5L ASPIRE CVT & MT ، 1.5L City CVT اور 1.2L CVT & MT. تمام مختلف اقسام غیر معمولی خصوصیات رکھتی ہیں۔تمام مختلف اقسام میں ڈرائیور اور پیسنجرایئربیگز ، اے بی ایس + ای بی ڈی ، ہیڈریسٹ کے اثرات کو کم کرنے، اے سی ای باڈی سٹرکچر، زخموں کی تخفیفی ٹیکنالوجی ، ای سی یو اموبلائزراور بہت سی خصوصیات کی مدد سے حفاظت کو یقینی بنایا گیا ہے۔یہ سات رنگوں میں لائی گئی ہے۔جدید سٹیل میٹیلک، کرسٹل بلیک پرل ، لونر سلورمیٹیلک، طافٹہ وائٹ ، کارنیلین سرخ اور اربن ٹائیٹنیم شامل ہیں۔ ہنڈا 3 ایس ڈیلرشپ پر تمام اقسام کی بکنگ جاری ہے ابتدائی بکنگ قیمت (1.2L CVT & MT، 1.5L سٹی) کی 1 ملین اور (سٹی اسپائر 1.5L CVT & MT ) کی 1.2 ملین رکھی گئی ہے۔کاروں کی قیمتیں City 1.2L MT 2,599,000 روپے ،City 1.2L CVT 2,799,000روپے ، City 1.5L CVT 2,899,000روپے ،City Aspire MT3,019,000 ،City Aspire CVT 3,174,000 روپے ہے۔
پُرتعیش و آرام دہ اور پہلے سے بہترکارکردگی کی حامل آل نیوہنڈاسٹی کا افتتاح
Jul 31, 2021