لاہور (اپنے نامہ نگار سے) وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل امجد اقبال خان اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی سردار عبدالباسط مستعفی ہوگئے۔ فرحان شہزاد کا نام نئے وائس چئیرمین کے لئے فائنل کر لیا گیا ہے۔ آج با قاعدہ طور پر انہیں منتخب کر لیا جائے گا۔ نئے عہدیداروں کے انتخاب کے لئے آج جنرل ہاؤس اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ اجلاس میں فرحان شہزاد کو وائس چیئرمین اور حاجی افضل دھرالہ کو چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی کی حیثیت سے انتخاب چھ ماہ کے لئے عمل میں لایا جائے گا۔
وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل امجد اقبال اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی سردار عبدالباسط مستعفی
Jul 31, 2021