راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی میں ضلعی انتظامیہ نے حا لیہ بارشوں کے پیش نظر ر ایمر جنسی نا فذ کر تے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا اور انتظا می افسران کو ہد ایت کی گئی ہے کہ وہ خود فیلڈ میں رہیں اور قبل از و قت اقدامات کے تحت تمام تیا ریاں مکمل رکھیںواسا کی جا نب سے نالوں کی بروقت بھل صفائی کے باعث دوروز قبل ہو نیوالی بے تحا شہ بارش کے باوجودیہاں پانی کا بہاؤنارمل رہا محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کیمطابق اس سال معمول سے زیادہ بارش کی امید ہے ایسے میں راولپنڈی میں کٹاریاں سے گو المنڈی تک اور اس دوران ان میں شامل ہو نے والے17ندی نالے ان پر خصوصی توجہ دینی ہو گی کمشنر راولپنڈی سید گلزارحسین شاہ نے کمشنر آ فس میں منعقدہ سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی اس اجلاس میں ایڈ یشنل کمشنر (کوارڈینیشن) عارف عمرعزیز، مینیجنگ ڈا ئر یکٹر وا سا راجہ شو کت،ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو 1122،منیجنگ ڈا ئر یکٹر را ولپنڈی و یسٹ منیجمنٹ کمپنی او یس منظور تاڑڑ، پی ڈی ایم اے نمائندگان ود یگر متعلقہ افسران کی بڑی تعداد نے شر کت کی،کمشنرنے مزید کہا کہ قد ر تی آفات پر کسی کو قا بو حاصل نہیں تاہم قبل از و قت اقدامات کے تحت ان کی تباہ کار یوں میں کسی حدتک کمی لائی سکتی ہے، انہوں نے ہدا یت کی کہ سیلاب کی روک تھام کے لئے کی جانے والی تمام سر گرمیاں محض خانہ پری نہ ہوں بلکہ وہاں کی جائیں جہاں ان کا کرنا نا گزیر ہو۔ ایم ڈی واسا نالوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ ضروری مشینری کے ساتھ فیلیڈ میں موجود رہیں۔
راولپنڈی، بارشوں کے پیش نظر ر ایمر جنسی نا فذ، تمام متعلقہ ادارے ہائی الرٹ
Jul 31, 2021