نئی دلی (اے پی پی) بھارتی سپریم کورٹ اسرائیلی سافٹ ویر پیگاسس سپائی ویئر کے ذریعے جاسوسی کی تحقیقات کیلئے سینئر صحافیوں این رام اور سشی کمار کی طرف سے دائر کی گئی درخواستوں کی سماعت آئندہ ہفتے کرے گی ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سینئر ایڈووکیٹ کپل سبل نے چیف جسٹس این وی رمنا اور جسٹس سوریا کانت پر مشتمل سپریم کورٹ کے ایک بینچ میں جاسوسی کے معاملہ کی تحقیقات کیلئے سینئر صحافیوںکی طرف سے دائر کی گئی درخواستو ںکا معاملہ اٹھایا۔