تونس سٹی (این این آئی)تونس میں عوام کی غالب اکثریت نے صدرقیس سعیدکے حالیہ فیصلوں کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق تونس میں ایک مارکیٹنگ ریسرچ فرم کے سروے میں بتایا گیا کہ مجموعی طور پر 87 فی صد افراد صدرقیس سعید کے پارلیمنٹ کو معطل کرنے اور وزیراعظم کو برطرف کرنے کے حالیہ فیصلے کی حمایت کرتے ہیں۔امرہود کنسلٹنگ کے سروے کے نتائج کے مطابق صرف تین فی صد افراد نے ان کے فیصلے پراعتراض کیاہے۔یہ سروے 26 سے 28 جولائی تک تونس کے متعدد شہروں میں کیا گیا تھا۔سروے کے مطابق تونس کے 86 فی صد لوگوں نے پارلیمان کومنجمد کرنے کے فیصلے کی حمایت کی جبکہ صرف 6 فی صد نے اس کی مخالفت کی۔