ٹریفک حادثے میںشدیدزخمی سابقہ کونسلرعبدالرحمن بٹ کی طبیعت سنبھلنے لگی

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)26جولائی جی ٹی روڈجمیل آبادیوٹرن کے قریب ٹریفک حادثے میںشدیدزخمی ہونے والے سابقہ کونسلرعبدالرحمن بٹ آف بن بھولا،تحصیل ٹیکسلاکی طبیعت سنبھلنے لگ گئی،مضروب اپنے دومعصوم بچوںسمیت،جوکہ متذکرہ حادثہ میںشدیدزخمی ہوئے تھے،راولپنڈی ہسپتال میںزیرعلاج ہیں،جبکہ مضروب عبدالرحمن بٹ کی اہلیہ دوران حادثہ موقع پرہی جاںبحق ہوگئی تھی،مضروب عبدالرحمن بٹ نے ہوش میںآنے کے بعداپنی اہلیہ کے بارے میںدریافت کیا،توانہیں بتایاگیاکہ وہ حادثہ میںجاںبحق ہونے کے بعداسے سپردخاک کردیاگیاتھا،حادثے کی تفصیلات اوربیوی کی موت کاسن کرمضروب عبدالرحمن بٹ نے تیزرفتارگاڑی کے ڈرائیورکی بابت دریافت کیاتوبتایاگیاکہ آپکی متوفیہ اہلیہ کے والدنے تحریری معافی نامہ دے کرحادثے کے مرتکب گاڑی کے ڈرائیورکومعاف کردیاتھا،یہ باتیںسن کرمضروب رحمن بٹ مزیدکرب اور پر یشانی میںمبتلاء ہوگئے ،انہو ںنے ملک آسرمحمودکی موجو دگی میں نمائندہ نوائے وقت سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ حادثے کے وقت ہوش میں تھا، مگر تیز رفتار گاڑی کاڈرائیورہمیںکافی دورتک روڈ پر گھسیٹتا رہا، جس کے بعدمجھے ہوش نہیںرہامیں سی پی او،راولپنڈی سے سوال کرتاہوںکہ ٹیکسلاپولیس والوںسے دریافت کریںکہ انہوںنے اتنی تیزی اورجلدی کے ساتھ میرے چھوٹے سے گھرانے کوتباہ کرنے کے مرتکب ہونے والے ملزم ڈرائیورکومیرے سسرکی تحریرپرمعاف کرکے اسے فارغ کردیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...