فتح جنگ ( نامہ نگار)راجہ علی زمان ایڈووکیٹ ایک نڈر مخلص بیباک حقیقی عوامی لیڈر ہیں ڈڈیال کے عوام نے جس محبت اور اعتماد کا اظہار کیا وہ عوام کے اس اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار قومی اسمبلی ملک غلام اصغر انجراء نے کیا انھوں نے کہا کہ راجہ علی زمان ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ایک سچے کھرے ایماندار اور عوامی مسائل کا ادراک رکھنے والی شخصیت ہیں۔ آزاد امیدوار ہونے کے باوجود ڈڈیال کے عوام نے ان کو بھرپور ساتھ دیا اور اپنی والہانہ وابستگی کا اظہار کر کے ان کے بھر پور اعتماد کیا ہے وہ دوستوں کے دوست ہیں اپنے دوستوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا مشکل وقت میں اپنے دوستوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوتے ہیں اپنی خداداد صلاحیتوں کی بدولت اقتدار کے بغیر بھی عوامی مسائل کو حل کرنے لوگوں کے انفرادی اور اجتماعی کام کرانے کی اہلیت رکھتے ہیں ان کے دروازے حلقے کے عوام کیلئے چوبیس گھنٹے کھلے رہتے ہیں وہ اس علاقے کے واحد سیاسی راہنماء ہیں جو اپنے حلقے کے عوام میں موجود رہتے ہیں اور ان کے دکھ درد غمی و خوشی میں شرکت کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ راجہ علی زمان ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ایک منجھے ہوئے جہاندیدہ سیاستدان ہیں ہار جیت سیاست کا حصہ ہے وہ عوامی خدمت کے مشن کو جاری رکھیں گے ۔
اور آئندہ الیکشن میں ان شاء اللہ عوامی طاقت سے کامیابی حاصل کر ینگے ۔
راجہ علی زمان نڈر، مخلص لیڈر ، عوامی اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائینگے،غلام اصغر
Jul 31, 2021