گوجرخان (نامہ نگار)مسلم لیگ ن گوجرخان کے مقامی رہنما خواجہ محمد جہانگیر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے عوام کوکھوکھلے نعروں کے سواکچھ نہیں دیاتبدیلی کا راگ الاپنے والوں نے عوام پر عرصہ حیات تنگ کرکے رکھ دیا ہے مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث لوگوں کے مسائل میں کئی گنااضافہ ہو چکا ہے پڑھے لکھے نوجوان روزگار کے حصول کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھارہے ہیں مہنگائی نے عوام کے اوسان خطا کررکھے ہیں حکمران عوام کو کوئی ریلیف دینے کو تیار نہیں حکمران اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی بجائے سیاسی مخالفین کیخلاف الزام تراشی کی سیاست کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ میاں محمدنوازشریف کا دور پاکستان کی سیاسی تاریخ کا سنہری دور تھا جس میں عوام کو ہرشعبہ زندگی میں ریلیف دیا گیا۔ عوام آج بھی میاںنوازشریف کے دور کو یاد کرتے ہیں اور موجودہ حکمرانوں سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
حکومت نے عوام کوکھوکھلے نعروں کے سواکچھ نہیں دیا،خواجہ جہانگیر
Jul 31, 2021