حسن ابدال (نامہ نگار)گورنمنٹ ایسویسی ایٹ کالج برائے خواتین میں حکومتی ہدایات کو مد نظر رکھتے ہوئے شجرکاری مہم کا آغاز ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کے ویژن گرین پاکستان کے تحت حکومتی ہدایات کی روشنی میں گورنمنٹ ایسویسی ایٹ کالج برائے خواتین حسن ابدال میں جمعہ کے روز شجرکاری مہم کا آغاز کیاگیا۔ اس سلسلے میں پرنسپل گورنمنٹ ایسویسی ایٹ کالج برائے خواتین پودا لگا کر مہم کا باقائدہ آغاز کیا جبکہ اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ ایسویسی ایٹ کالج بوائز حسن ابدال ناصر حنیف اور سابق سٹی ناظم کفائت علی اعوان نے بھی پودے لگائے۔ اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ ایسویسی ایٹ کالج برائے خواتین نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پرائم منسٹر کے ویژن کے مطابق سرسبز پاکستان کی مہم کا حضہ بنتے ہوئے گورنمنٹ ایسویسی ایٹ کالج برائے خواتین میں 200سے زیادہ پودے لگائیں گے ۔
گورنمنٹ ایسویسی ایٹ کالج برائے خواتین میں شجرکاری مہم کا آغاز
Jul 31, 2021