لاہور (خصوصی نامہ نگار )وفاقی وزیر مذہبی امور پیر ڈاکٹر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی حالات میں اتحاد امت وقت کی ضرورت ہے، بین الاقوامی طاقتیں پاکستان کو مذہبی انتشار کی طرف دھکیل رہی ہیں، مذہبی طبقہ کا آپس میں اتحاد واتفاق دشمن کی سازشوں کو بے نقاب کرسکتا ہے، فرقہ وارانہ اختلافات ختم کرکے پاکستان کے لئے اکٹھا ہونا پڑے گا، محرم الحرام میں علماء و مشائخ پر بھاری ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو امن محبت بھائی چارے کا درس دیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سربراہ ادارہ مرکز بلال پیر شفاعت رسول قادری سے گفتگو کے دوران کیا جس میں پیر شفاعت رسول قادری نے ڈاکٹرنور الحق قادری کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کے بعد موجودہ ملکی صورتحال اور بین المذاہب ہم آہنگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔