حضورﷺ نے سیدنا عثمانؓ کو متعدد بار جنتی ہونے کی بشارت دی، راغب نعیمی

لاہور (خصوصی نامہ نگار)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ سیدناعثمان غنی  ؓ جودوسخا،شرم وحیاکی عمدہ مثال تھے۔ حکمران آپ  ؓ کی طرز حکمرانی پرعمل پیرا ہوکرکامیابی کی مناز ل طے کرسکتے ہیں۔حضرت عثمان غنی ؓ  کو دیگر صحابہ کرام پر امتیاز حاصل ہے کہ آپؐنے اپنی دو بیٹیاں یکے بعد دیگرے آپ کے نکاح میں دیں ۔متعددبار حضورؐنے آپ ؓکوجنتی ہونے کی بشارت دی ۔ حضرت عثمان غنی ؓ کا عہد خلافت اس لحاظ سے بھی کامیاب ہے کہ آپ کے دور خلافت میں فتوحات کا سلسلہ بہت ہی آگے بڑھا ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن