16 یورپی پارلیمنٹ ارکان کی بھارتی زیر قبضہ کشمیر میں انسانی حقوق خلاف ورزیوں پر تشویش 

Jul 31, 2021

 اسلام آباد (این این آئی) 16یورپین پارلیمنٹ ممبران نے بھارت کے غیر قانونی قبضہ والے کشمیر کی صورتحال پر یورپین اعلیٰ نمائندے کو خط لکھ دیا جس میں یورپی پارلیمنٹ ممبران نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ خط میں کہا گیا کہ  بھارت کے غیر قانونی قبضہ والے کشمیر میں انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیوں کو ہیومن رائٹس واچ ورلڈ رپورٹ 2021ء اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے  ہیومن رائٹس نے 2018-2019کی رپورٹ میں ڈاکومنٹ کیا ہے۔ 2019سے  بھارت کے غیر قانونی قبضہ والے کشمیر بدترین لاک ڈاؤن میں ہے۔ نقل وحرکت، معلومات تک رسائی، ہیلتھ اور تعلیم  اور آزادی اظہار کے برے حالات ہیں۔ خط میں کہا گیا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یورپی یونین کو عالمی برادری کے ذریعے کشمیریوں سے کئے گئے وعدوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنا ہو گا۔

مزیدخبریں