فیول ایڈجسٹمنٹ‘ بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے یونٹ کمی کی منظوری

Jul 31, 2021

اسلام آباد (نامہ نگار) بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی گئی۔  بجلی صارفین کو نیپرا کی جانب سے معمولی ریلیف دیا گیا ہے۔ جس کا اطلاق اکتوبر 2021 سے ہو گا۔ نیپرا کے مطابق ٹیرف میںکمی کا اطلاق 1سال تک لاگو رہے گا۔ اتھارٹی نے ایڈجسٹمنٹس کی منظوری کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے۔ مالی سال 21-2020کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دی گئی ہے، ڈسکوز نے نیپرا کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی درخواست دی تھی۔ اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا۔ جبکہ کے الیکٹرک صارفین پر قیمتوں میں کمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

مزیدخبریں