بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، آزاد کشمیر الیکشن سے متعلق الزامات مسترد

اسلام آباد (نامہ نگار) پاکستان نے آزاد کشمیر انتخابات سے متعلق بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد بیانات پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے بیانات کو مسترد کرتے ہوئے سخت احتجاج ریکارڈ کرایا۔ پاکستان نے آزاد کشمیر انتخابات سے متعلق بھارتی بیانات مسترد کر دیئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے آزاد کشمیر انتخابات سے متعلق بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد بیانات کو مسترد کرتے ہیں۔ پاکستان نے آزاد کشمیر انتخابات سے متعلق بھارتی بے بنیاد بیانات پر بھارتی ناظم الامور کو اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ بھارتی ناظم الامور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف ایک مرتبہ پھر واضح کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا ہے بھارت مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی قبضے کے حقائق چھپا نہیں سکتا۔ بھارت نے اپنے گھناؤنے ڈیزائن کی تکمیل کی خاطر مقبوضہ کشمیر میں دہائیوں سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی۔ آزاد کشمیر کے عوام آزادانہ انتخابات سے مستفید ہو رہے ہیں جبکہ مقبوضہ کشمیر بھارتی قبضے میں خون میں نہایا ہوا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو بتایا کہ آزاد کشمیر میں انتخابات سے متعلق بھارتی بیان حقائق کے منافی ہے۔ آزاد کشمیر کے عوام آزادانہ انتخابات سے مستفید ہو رہے ہیں۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ افغان امن عمل کے حوالے سے ٹرائیکا پلس اھم فورم ہے جس میں پاکستان باقاعدگی سے شرکت کرتا آیا ہے، دوحہ میں فورم کے اجلاس کے منتظر ہیں۔ترجمان دفترخارجہ زاھد حفیظ چوھدری نے دوہا میں ٹرائیکا پلس فورم کے اگلے اجلاس میں شرکت کے حوالے سے میڈیا کے استفسار پر کہا کہ افغان امن عمل کے لئے ٹرائیکا پلس کو اھم فورم گردانتے ہیں، پاکستان اس فورم کے اجلاسوں میں باقاعدگی سے شرکت کرتا آیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن