اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کے علاوہ عدالتی ملازمین میں کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد دو عدالتوں کو بند کر کے انسدادی اقدامات کردیے گئے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کرونا پازیٹو آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے جس کے بعد ان کی عدالت کے ملازمین ریڈر مدثر ریاض، کلرک محمود، نائب کورٹ پولیس اہلکار جعفر شاہ کے علاوہ جسٹس بابر ستار کی عدالت میں فرائض سرانجام دینے والے ریڈر روحان اور کلرک عدنان میں بھی کرونا پازیٹو آیا ہے۔ دونوں عدالتیں بند اور زیر سماعت کیسز ملتوی کردیئے گئے۔