لاہور (نوائے وقت رپورٹ) شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام پر ظلم ہے۔ مہنگائی کا دیو عوام کا خون پی رہا ہے۔ پٹرول کی قیمت میں اضافہ واپس لیا جائے۔ پٹرول کی قیمت میں 1 روپیہ 71 پیسے اضافہ نا انصافی ہے۔ ملک میں بیروزگاری کا سونامی ہے۔ عوام کو نوالے نوالے کیلئے مجبور کیا جا رہا ہے۔ پٹرول‘ بجلی‘ خوراک‘ ضروری اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ مہنگائی کا ظلم جاری رہا تو معاشرے کو غربت اور بے چینی کی آگ کھا جائے گی۔ حکومت عوام سے زندہ رہنے کا حق چھین رہی ہے۔
پٹرول کی قیمت میں اضافہ ظلم، مہنگائی کا دیو عوام کا خون پی رہا: شہباز شریف
Jul 31, 2021