پاکستانی عوام کشمیری مظلوم بھائی بہنوں کیساتھ ہیں: افتخاراحمد 

فاروق آباد (نامہ نگار) سیاسی و سماجی رہنما و ممبر میونسپل کمیٹی سیٹھ افتخاراحمد نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کشمیری مظلوم بھائی بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور انکے حقوق کی آواز بلند کرتی رہے گی مقبوضہ کشمیر کا فیصلہ کشمیریوں کے سوا کوئی نہیں کرسکتا انہیں طے کرنا ہے کہ وہ کس کے ساتھ ہیں اور کس کے ساتھ نہیں بھارت کشمیری عوام پر عرصہ حیات تنگ کئے ہوئے ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے نجی میرج ہال میںصحافیوںسے گفتگو کرتے کیا۔ انہوںنے کہاکہ انسانی حقو ق کی شدید پامالی کی جارہی ہے کشمیر ی عوام بھارتی تسلط کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

ای پیپر دی نیشن