مسائل کی بجائے حکومتی توجہ انتقامی کارروائیوں پر: حمزہ شہباز

لاہور (نیوز رپورٹر) حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ انسٹیٹیوٹ فار  پبلک اوپینیئن ریسرچ کے سروے نے پنجاب حکومت کا پول کھول دیا ہے۔ تین سالہ کارکردگی یہ ہے کہ 46 فیصد عوام پنجاب حکومت سے مایوس ہیں۔ عوامی مسائل کے بجائے حکومت کی توجہ انتقامی کارروائیوں پر مرکوز ہے۔ 49 فیصد مہنگائی جبکہ 19 فیصد نے بے روزگاری کو سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا۔ پنجاب میں روزگار کی فراہمی اور مہنگائی میں کمی کے لئے حکومتی اقدامات کاغذوں تک محدود ہیں۔ بجٹ نے ریلیف کے بجائے لوگوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...