ملتان(خصوصی رپورٹر)ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والے امتحانات کے حوالے سے پرموشن پالیسی جاری کردی جس میں نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں پالیسی کے مطابق 2021اور2022میں امتحان دینے امیدواروں کی اسناد پر واضح طور پر ’’کورونا امتحانی ‘‘پالیسی لکھا جائے گا اور اس کے ساتھ یہ عبارت بھی لکھی جائے کہ ’’جو نمبر دیئے گئے ہیں وہ کارکردگی کی بہترین پیش گوئی ہیں اور کوویڈ 19 کی امتحانی پالیسی کو مدنظر رکھ کردئے گئے ہیں اس ان کو جائز اور منصفانہ سمجھا جائے اورقبول کیا جائے ‘‘پالیسی کے مطابق 2021کے امتحانات میں جوامیدوار پارٹ سیکنڈ کے ان کو تمام اختیاری مضامین کا پاس کرنا لازم ہوگا، جبکہ ان نمبروں کی اوسط کو لازمی مضامین میںدیا جائے گا، انٹر 2021 کے طلبا کو پارٹ ون کے تمام پاس شدہ مضامین کی اوسط کے مطابق نمبردیے جائیں گے ۔ نمبر امپرو کرنے کیلئے امیدواروں کا اختیاری مضامین پاس کرنالازم ہوں گے ، ان کو بھی لازمی مضامین اوسط نمبر دئے جائیں گے امتحانات 2021 کے لیے عملی امتحانات نہیں لیے جائیں گے اور پریکٹیکل کے 50فیصد نمبر تمام پاس ہونے والے امیدواروں کو دئے جائیں گے جبکہ باقی کے 50فیصد نمبر ان کو متعلقہ مضامین میں حاصل کردہ نمبروں کی اوسط کی بنیاد پر دیے جائیں گے۔