لودھراں (نامہ نگار)سلور لائن سپننگ مل میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے گانٹھوں کو آگ لگ گئی۔۔تفصیل کے مطابق اتوار کے روز سلور لائن سپننگ مل چک نمبر 100ایم میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے کپاس کی گانٹھوں کو آگ لگ گئی۔ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر مل میں لگی آگ پر قابو پالیا۔جسمیں معمولی نقصان ہوا جبکہ جانی نقصان کوئی نہیں ہوا۔واضح رہے کہ سلور لائن مل میں آگ لگنے یہ تقریباً چوتھا واقعہ رونما ہوا رہا ہے۔سلور لائن میں آگ بجھانے کے نہ تو آلات وغیرہ موجود ہیں اور نہ ورکروں کو ایسے حالات سے نمٹنے کی کوئی ٹریننگ دی گئی ہے۔اور نہ ہی کبھی سول ڈیفنس افسران نے آلات وغیرہ کو چیک کیا ہے۔