کراچی ہوٹل میں  زیادتی کی کوشش  پر  لڑکے نے ساتھی کو قتل کر دیا  

Jul 31, 2021

 کراچی(آئی این پی )  کراچی کے علاقے سپر ہائی وے چاکر ہوٹل جنجال گوٹھ کے قریب تیز دھار آلے کے وار سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے زخمی حالت میں ایک ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کرلیا ۔   مقتول کی شناخت 52 سالہ ہاشم کے نام سے ہوئی ہے۔ گرفتار ملزم 16 سالہ محمد شاہ کا کہنا ہے کہ مقتول ہاشم کے ساتھ ایک ہی کوارٹر میں رہتا تھا جو میرے ساتھ زبردستی زیادتی کی کوشش کر رہا تھا ۔

مزیدخبریں