لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے برطانوی شہری ماہرہ ذوالفقار قتل کیس میں سی آئی اے کو سی سی ٹی وی فوٹیج کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی، عدالت کے روبرو درخواست گزارسربلند جدون نے وکیل کے توسط سے موقف اختیار کیا کہ مجھے اور میرے بھائی ظاہر جدون کو قتل کیس میں بلاجواز ملوث کیا گیا۔