لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی سے چائنیز وفد نے ملاقات کی اورسرکاری و نجی منصوبہ جات پر فرائض سر انجام دینے والے چائنیز کی سکیورٹی بارے تبادلہ خیال کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے کہا ہے کہ چائنیز کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے تمام تر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ۔ وفد میں چائنیز فوکل پرسنز و دیگر سکیورٹی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے کہا کہ چائنیز کو سکیورٹی فراہم کرنا قومی فریضہ سمجھتے ہیں۔ لاہور میں چائنہ پاکستان راہداری کے منصوبوں کو بھی بھرپور سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ چائنیز فوکل پرسنز چائنیز کی موومنٹ کے متعلق مکمل معلومات دینے کے پابند ہیں۔