واشنگٹن (اے پی پی) افغانستان میں امریکی فوج کے ساتھ کام کرنے والے افغان مترجمین اور دیگر ملازمین پر مشتمل پہلا گروپ خصوصی پرواز کے ذریعے جمعہ کو امریکا پہنچ گیا ہے۔ اس خصوصی پرواز کے ذریعے 221 افغان شہری جن میں بچے بھی شامل ہیں، امریکی ریاست ورجینیا کے فورٹ لی فوجی اڈے پر پہنچے۔ ان کی آمد کے ساتھ افغانستان میں خطرات کے پیش نظر امریکی افواج کے ساتھ کام کرنیوالے افغان مترجمین اور دیگر ملازمین کو دوسرے اتحادی ملک آباد کرنے کے منصوبے کا آغاز ہو گیا ہے۔