علی پور‘ علی والی (نامہ نگار) جائیدادکے تنازعہ دو واقعات میں تیرہ مردوں کا ماں بیٹا سمیت ایک خاتون پر تشدد ‘کپڑے پھاڑ ڈالے گلی میں بالوں سے پکڑ کر نیم برہنہ گھسیٹتے رہے‘ اہل علاقہ نے کپڑے پہنائے ‘ دونوں زخمی خواتین زخمی ہونے کے باعث ٹی ایچ کیو ہسپتال علی پور منتقل‘ مقدمات درج ‘پولیسکےچھاپے‘ملزمان روپوش۔ تفصیلات کے مطابق حمیرا بی بی ذوجہ غلام سرورنے بیان کیا کہ ملزمان منظور‘شاکر‘فیصل‘عابد‘شبی سے جائیدادکا تنازعہ ہے اس کا بیٹا قلفیاں فروخت کرنے جارہا تھاکہ جملہ ملزمان نے گلی میں روک کر مارنا پیٹنا شروع کر دیا زدوکوب کرنے لگے شور پر اپنے بیٹے جمشید کی جان بچانے کے لئے آئی تو ملزمان نے مجھے پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا کپڑے پھاڑ دئیے مکوں کی بارش کردی جس سے میں نیم برہنہ ہو گئی ملزمان بالوں سے پکڑ کر گلی سرعام میں گھسیٹتے رہے اسی طرح دوسرے واقعہ میں نسرین بی بی زوجہ حاجی احمد گوپانگ نے پولیس کو بیان کیا کہ ملزمان رانجھو‘منیر‘عبدالرشید‘دلشاد‘حضور بخش وغیرہ شرارتی اور منشیات فروش ہیں بغیر کپڑے گھر میں داخل ہو کرتشدد کیا کپڑے پھاڑ دئیے نیم برہنہ کر دیا ملزمان بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے 15 پراطلاع ملنے پر پولیس تھانہ صدر لیڈیز پولیس کے ہمراہ پہنچ گئی علیحدہ علیحدہ مقدمات درج تاہم ملزمان گرفتارنہ ہو سکے۔
مردوں کا ماں بیٹے سمیت خاتون پر تشدد بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے، ملزمان روپوش
Jul 31, 2021