ایک وقت میں 30روٹیا ں کھانے والانوجوان والدین کیلئے وبال جان بن گیا 

وہاڑی(کرائم رپورٹر )بیٹا والدین کا سہارا بننے کی بجائے بوجھ بن گیا ، کھاناکھاتے ہوئے ایک وقت میں تیس روٹیاں اورتین وقت میں 90روٹیاں کھاجاتاہے والدین بیٹے کوکھلانے سے عاجز تفصیلات کے مطابق وہاڑی کے کالج ٹاؤن کے رہائشی 80 سالہ بزرگ خلیل احمد کا25سالہ بیٹامہنگائی کے اس دورمیں روزانہ ایک وقت میں تیس روٹیاں اورتین وقت میں90روٹیاں چٹ کرجاتاہے خلیل احمدجوکہ مستقل بیماررہنے کی وجہ سے ہڈیوں کاڈھانچہ بن چکاہے اس کی بیوی فالج کی مریضہ ہونے کی وجہ سے معذورہوچکی ہے.خلیل احمدکاکہناہے کہ بیٹا ذیشان ذہنی طورپرنابالغ  اور بیروزگارہے ہماری زندگی مشکل ہوچکی ہے  ذیشان کی ایک وقت کی خوراک پوری کرنابھی مشکل ہے ۔ معذورخاوندبیوی نے وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارسے مستقل مالی مددکی اپیل کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن