زمیندار کی قید سے زنجیروں میں جکڑا مغوی بازیاب ، باپ بیٹے کیخلاف مقدمہ 

 بستی اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)مخبرکی اطلاع پرایس ایچ او قادرپورراں اشفاق علی نے ہمراہ نفری قادرپورراں مقامی زمیندار ملک حاجی عباس راں کے کھوہ محمد علی والاسے حبس بے جا میں رکھے مغوی مشتاق عرف مہنگا کھوکھر جو زنجیر سے گھاس والی مشین کیساتھ بندھے ہوا تھا کو برآمد کرکے تھانہ قادرپورراں لے آئے،متاثرہ مہنگا نے"صحافیوں"کو بتایا کہ ایک لاکھ دس ہزارروپے رقم ادھار کسی بوٹانامی ملازم کو واپس نہ کرنے پرملک حاجی عباس راں کو رقم واپس نہ ملنے پر وہ گزشتہ روز دن دس بجے آر ایچ سی قادرپورراں دوائی لینے آیا تو حاجی عباس اور اسکا بیٹا حمزہ عباس دونوں آئے اور سکو زبردستی اپنی گاڑی پر بیٹھا کر لے گئے اور اپنے کھوہ محمد علی والاپر لے گئے اور کافی دیر ڈنڈے،سوٹے برسائے اور تشدد کرتے رہے پھر وہاں گھاس والی مشین کیساتھ زنجیر سے باندھ دیا بھوکا اور پیاسا رکھا،اس نے مزید بتایا کہ متاثرہ سے قبل ازیں دو ماہ تک مزدوری بھی کروائی،اطلاع ملنے پر  ایس ایچ او قادرپورراں اشفاق علی نے چھاپہ مارکر مغوی کو کھوہ سے برآمد کرکے مقدمہ درج کردیا اور تفتیش شروع کردی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...