لاہور(سٹی رپورٹر) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اپرمال پر پنجاب بلڈ ٹرانفیوژن اتھارٹی کے نئے دفترکافتتاح کردیا ہے۔اس موقع پر سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن محمد عامرجان،سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرسارہ اسلم، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرآصف طفیل،ڈی جی ہیلتھ سروسزپنجاب ڈاکٹرہارون جہانگیر،سیکرٹری پنجاب بلڈ ٹرانفیوژن اتھارٹی ڈاکٹرشہنازنسیم، پروفیسرجاویدچوہدری اور پنجاب بلڈ ٹرانفیوژن اتھارٹی کے بورڈ ممبران موجودتھے۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پنجاب بلڈ ٹرانفیوژن اتھارٹی کا نیادفتردیکھ کربہت خوشی ہورہی ہے۔پنجاب بلڈ ٹرانفیوژن اتھارٹی کودرست سمت پرلانے پرڈاکٹرشہنازنسیم اور ان کے عملہ کو شاباش اور مبارکباددیتی ہوں۔پنجاب میں اب کوئی بھی غیرقانونی یاغیررجسٹرڈ بلڈ بنک نہیں چل سکتا۔پنجاب کے بلڈ بنکس میں خون کی محفوظ ترسیل کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
اپرمال پر پنجاب بلڈ ٹرانفیوژن اتھارٹی کے نئے دفترکاافتتاح
Jul 31, 2021